عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 29 مئی 2022 18:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی نے کہا کہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضو ں بروقت طبی امداددی جائے، فرائض میں غفلت برتنے والے سٹاف کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارفوالا کے دورہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے زیرتعمیر گائنی وارڈ اور ایمرجنسی بلاک سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا، انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا میاں اظہر طارق وٹو بھی موجودتھے ۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں