پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں ناجائزمراسم استوار کرنے پر محنت کش نے فائرنگ کرکے ہمسائے کو موت کے گھاٹ اتاردیا قاتل گرفتار

پیر 30 مئی 2022 17:57

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2022ء) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں ناجائزمراسم استوار کرنے پر محنت کش نے فائرنگ کرکے ہمسائے کو موت کے گھاٹ اتاردیا قاتل گرفتار تفصیلا ت کے مطابق نواحی گائوں مرادشاہ کے نزدیک محنت کش غلام علی نے اپنی بیوی (ر) بی بی سے ہمسائے بشیراحمد کے ناجائز مراسم استوار کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بشیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا قاتل غلام علی نے تھانہ احمدیارپولیس کو گرفتاری دے دی پولیس نے مقتول کی لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں