ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر

منگل 7 جون 2022 16:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خردونوش کی یقینی فراہمی کو ہرصورت تاجر ممکن بنائیں ان خیالات کااظہا را نہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے خریداروں ،دکانداروں اور کاشتکار وں سے انکے مسائل دریافت کیے اور انہیں فوری حل کی یقین دہانی کروائی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ بولی کے اوقات میں حاضری یقینی بنائیں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں فراہمی ہرصورت ممکن بنائیں کمیشن ایجنٹ اور آڑھتیان حکومتی ہدایات پر سوفیصد عملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے سبزیوں اورپھل پر کم سے کم شرح منافع لیں اور تاجران ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ۔

\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں