ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی

منگل 7 جون 2022 16:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں پنجا ب حکومت عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے مصنوعی مہنگائی کی ابتر صورتحال ناقابل برداشت ہے ریٹ لسٹ ہردکان ،ریڑھی پر واضح آویزاں ہونی چاہیے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اے ڈی سی آر ماہم آصف ملک ، اے سی شرجیل شاہد گجر ، ایس این اے فیاض مسعود ، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد ،ایڈمن آفیسر فرزندلودھی ، پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے \378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں