عوامی ریلیف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی

منگل 14 جون 2022 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2022ء) عوامی ریلیف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تمام ادارے عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں کھادوں میں مصنوعی قلت کا تاثر دے کر قیمتیں بڑھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی نے کھاد کی اوور چارجنگ کے سلسلہ میں ویئر ہاوس، فوجی فرٹیلائزر اور اینگرو یوریا کے گوداموں کادورہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی خدمت کے سلسلہ میں پبلک ڈلیوری سروسز کے امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد کھاد ڈیلران کو کھاد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ کسانوں و کاشتکاروں کو وافر مقدار میں کھادکی فراہمی یقینی بنائی جا سکے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ذخیرہ اندووں ، ناجائزمنافع خوروں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔ اس موقع پر اے سی شرجیل شاہد، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں