عارف والا،لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر60 سالہ شخص کچل گیا

منگل 14 جون 2022 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2022ء) لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر60 سالہ شخص کچل گیا ۔گورایا نگر کے نزدیک لاہور سے کراچی براستہ عارفوالا جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین نے ریلوے لائن کراس کرتے 60سالہ نامعلوم شخص زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیواہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا،ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔واضح رہے کہ چندروز میں ٹرین تلے آکر جاں بحق افراد کی تعداد دوہوگئی ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں