عارف والا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللّٰہ خان کی بغدادی مسجدمیں کھلی کچہری

ہفتہ 18 جون 2022 00:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللّٰہ خان کی بغدادی مسجد این بلاک میں کھلی کچہری۔کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں اور نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود غلہ منڈی کے آڑھتی حاجی محمد سلیم عطاری نے ڈی پی او پاکپتن کو شہر بھر میں ہونے والی ڈکیتیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ڈی پی او نصیب اللّٰہ خاں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں ۔ مزید کہا کہ مختلف مساجد میں جا کر ہر جمعہ کو کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام سے ان کے مسائل جاننا اور فوری حل کروانے کے ساتھ ساتھ ان سے اس نظام کی بہتری کے لیے اچھی تجاویز طلب کرنا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں