عارف والا،جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑابھائی جاں بحق، دوسرا بھائی شدیدزخمی ہوگیا

اتوار 19 جون 2022 16:30

عارف والا،جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑابھائی جاں بحق، دوسرا بھائی شدیدزخمی ہوگیا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2022ء) جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑابھائی جاں بحق، دوسرا بھائی شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

موضع ارجنکا میں جائیداد کے تنازعہ پر سعید احمد نے گھر میں فائرنگ کرکے بڑے بھائی نذیراحمد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ دوسرا بھائی شبیراحمد ولد درمحمد لکھوکا جوئیہ زخمی ہوگیا ۔قاتل سعید احمدکوگرفتارکرلیا گیا ۔تھانہ احمدیار پولیس نے ڈیڈ باڈی اور زخمی کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں