عارف والا،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی و قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب6 افراد گرفتار

پیر 20 جون 2022 22:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) تھانہ احمدیار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی و قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب6 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اونصیب اللہ خاں کی ہدایت پر تھانہ احمدیار کے ایس ایچ اوملک علی احمد وسیر نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے محمد نعیم ، ناصر ، رمضان ، نعیم شاہنوازکھوکھر ، ناصر کھوکھر اور رمضان ماچھی کو گرفتارکرلیا ہے۔ تھانہ احمدیار کے ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ افراد ڈکیتی ،راہزنی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے جن کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں