یوم استحصال ،عارف والا میں اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کی زیرقیادت پرامن ریلی کا انعقاد

جمعہ 5 اگست 2022 21:32

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں بلدیہ چوک سے اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کی زیرقیادت پرامن ریلی نکالی گئی جس میں سی ای اوبلدیہ ،ملازمین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں شرکاء نے پینافلیکس اٹھا رکھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریریں درج تھیں ریلی مختلف بازاروں سے گزرکرجناح چوک پہنچی جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے ریلی کے شرکاء پرامن طورپر منشتر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں