عارف والا،لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نجی ہسپتال میں نومولودبچی جاں بحق، ورثاء کا سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 اگست 2022 16:52

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نجی ہسپتال میں نومولود بچی جاں بحق، ورثاء کا سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ۔قبولہ روڈ پر نجی ہسپتال نور محمد آرتھوپیڈک میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے محمدافضل کی نومولود بچی زندگی کی بازی ہارگئی ۔

(جاری ہے)

ورثاء نے بہاولنگرساہیوال روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرکے سڑک ٹریفک کیلئے کھلوادی ۔

متوفیہ کے والد محمدافضل سکنہ63/EB نے بتایا کہ میری بیوی کو ڈلیوری کیلئے نجی ہسپتال لایا گیا اور بچی کی پیدائش ہوئی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ساہیوال ریفرکردیا گیا بچی طبی امدادملنے سے پہلے ہی راستے میں موت کی نیند سوگئی ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں