کرنٹ لگنے سے کاشتکار کا 17سالہ بیٹاجاں بحق

جمعہ 12 اگست 2022 21:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) کرنٹ لگنے سے کاشتکار کا 17سالہ بیٹاجاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں169/EB میں کاشتکار حاجی بشیراحمدمغل کے بیٹے زین علی کوبجلی کی ننگی تار سے ہاتھ چھوجانے پر کرنٹ لگ گیا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی ، زین علی کو فوری طورپر تشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا لایا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہارگیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں