حقوق سے محروم عوام کو حق دلانا صوبائی محتسب آفس کی بنیادی ذمہ داری ہے ،ڈسٹرکٹ ایڈ وائز ر صوبائی محتسب اعلی پنجاب

منگل 16 اگست 2022 16:31

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ ایڈ وائز ر صوبائی محتسب اعلی پنجاب ملک اکرام اللہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت صوبائی محتسب اعلی کا نصب العین ہے، حقوق سے محروم عوام کو حق دلانا صوبائی محتسب آفس کی بنیادی ذمہ داری ہے ،بروقت عوامی مسائل کی شنوائی اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،عوام کو چاہیے کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے صوبائی محتسب کے آفس میں اپنی شکایات درج کروا کر ریلیف حاصل کر سکتے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ایڈ وائز ر صوبائی محتسب اعلی پنجاب ملک اکرام اللہ نے محکمہ اوقاف کے نائب قاصد محمد عمران کو دوران سروس فوت ہوجانے پر اس کی بیوہ نائلہ عمران کو واجبات کی ادائیگی کرا دی ۔

(جاری ہے)

محمد عمران محکمہ اوقاف میں نائب قاصد کی سیٹ پر خدمات انجام دے رہاتھا دوران سروس فوت ہوجانے کی وجہ سے محکمہ اوقاف ادائیگی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر نے پر اس کی بیوہ نائلہ عمران نے ادائیگی کے سلسلہ میں صوبائی محتسب آفس میں رجو ع کیا، ڈسٹرکٹ ایڈ وائرز صوبائی محتسب اعلی پنجاب ملک اکرام اللہ نے بر وقت کا روائی کرتے ہوئے مذکورہ بیوہ کو محکمہ اوقاف سے19 لاکھ 5 ہزار3سوروپے کی ادائیگی کر دای محلہ عزیز آباد کی رہائشی سرداراں بی بی کی تحصیل دیپالپورمیں وراثتی زمین تھی اور اس کا بھا ئی وراشتی زمین میں حصہ نہیں دینے پر سردار ں بی بی نے صوبائی محتسب آفس میں رجوع کیااور ڈسٹرکٹ ایڈو ائزر ملک اکرام اللہ نے سردارں بی بی کی داد رسی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالیو ر کومذکورہ خواتین کی وراشتی انتقال کرانے کے احکامات جاری کیے ڈسٹرکٹ ایڈو ائزر صوبائی محتسب کے احکامات سرداراں بی بی کا بھی وراثتی انتقال ہوگیا اور اس کو بھی اسکا حصہ مل گیا ڈسٹرکٹ ایڈوائز نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی محتسب آفس ہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں