عارف والا میں تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2023 22:05

عارف والا میں تھانہ سٹی پولیس  کی کارروائی ،  ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) عارف والا میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار کرلیے، ڈاکوئوں نے گزشتہ 2 روز قبل تحصیل روڈ پر زرعی ادویات کی شاپ الفرید اینڈ کو اور انصاری چوک میں سیمنٹ کی دکان سے نقدی رقم لوٹی ، تھانہ سٹی عارفوالا کے ایس ایچ او رانا عمران ٹیپو نے ڈی پی او حسن اقبال کی ہدایت ٹیم تشکیل دے کر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکو پکڑ لیے، ڈاکوئوں سے ڈکیتی کی مزید وارداتوں کے انکشافات کا اندیشہ ہے،پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور انکے ساتھی ڈاکوئوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں