عالم دین سید نفیس الحسینی نفیس رقم کی9 ویں برسی آج منائی جائے گی

ہفتہ 4 فروری 2017 16:14

عارف والا۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء)پاکستان کے نامور خطاط ،عالم دین اور معروف روحانی شخصیت علامہ سید نفیس الحسینی نفیس رقم کی9 ویں برسی آج 5فروری بروز اتوار کو منائی جائے گی وہ 11مارچ 1933کو موضع گھوڑیالہ میں پید اہوئے ان کا اصل نام سید انور حسین تھا ان کو خانہ کعبہ ، مینار پاکستان ،اسلامک سمٹ مینار ،عجائب گھر اور ایوان اقبال میں خطاطی کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز عطاکئے تھے وہ مشہو صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری کے خلیفہ مجاز بھی تھے علامہ سید نفیس الحسینی نفیس رقم 5فروری2008 کو وفات پا گئے تھے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں