سانحہ چارسدہ کیخلاف عارفوالا بار کی ہڑتال، وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

بدھ 22 فروری 2017 18:20

عارف والا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سانحہ چارسدہ کیخلاف عارفوالا بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی ،اس موقع پربار رو میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بار محمدعباس چوہدری ، میاں صفدر علی طور ،سید علی رضاگیلانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کچہری میں خود کش دھماکہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بار اور بنچ کو تحفظ دینے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں