عارف والا، چوری کی وارداتوں میں ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون اور کھا د چرالی گئی

بدھ 22 فروری 2017 18:20

عارف والا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے کی نقدی ،موبائل فون اور کھا د چرالی گئی ،تفصیل کے مطابق پہلی واردات گولہ چوک میں ہوئی جہاں دونامعلوم افراد نے کاشتکار ریاض احمد کی جیب سے نقدی اور موبائل فون مالیت15000 روپے چرالیا،اسی طرح تھانہ بازار کے نزدیک مسجد والی گلی میں وسیم ارشدکی کار سے علی نے چار ساتھیوں سے ملکر موبائل فون مالیت55000 روپے چوری کرلیا جبکہ نواحی گائوں30/KB میں علی شیرکے زرعی رقبہ سے محمدعباس نے ساتھی سے ملکر کھاد مالیت39000 روپے چرالی، پولیس نے ان واقعات کے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں