پولیس کاسرچ آپریشن ، غیرقانونی مقیم 6 افغان باشندے گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 24 فروری 2017 19:00

عارفوالا۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 6 افغان باشندون کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی عارفوالا کے سب انسپکٹر افتخار احمدنے پولیس ملازمین کے ہمراہ شرقی ریلوے پھاٹک کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر افغان باشندوں نوراحمد ، محمد یوسف ، عبدالباقی ، اجمل خان ، احسان اللہ اور قند آغاسمیت چھ افراد کو گرفتارکرلیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں