اداکارہ ثناء خان کا عارف والا میں ڈرامہ’’کیا بات ہے ‘‘ہٹ ہوگیا،کامیابی کا کیک کاٹا گیا

پیر 12 اکتوبر 2020 13:01

اداکارہ ثناء خان کا عارف والا میں ڈرامہ’’کیا بات ہے ‘‘ہٹ ہوگیا،کامیابی کا کیک کاٹا گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء)معروف سٹیج اداکارہ و پرفارمر ثناء خان کا عارف والا میں ڈرامہ ہٹ ہوگیا،ساتھی اداکاروں کے ساتھ کامیابی کا کیک کاٹا،تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء خان ان دنوں پیراڈائز تھیٹر عارف والا میں جاری ڈرامے’’کیا بات ہے‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہاہے اس ڈرامے کے پروڈیوسر خضرعباس اورسرفرازبھٹی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ رینا ایرانی،لیلیٰ جٹ،شہزادی،معصومہ،سونیا لعل،رحمان شوکی،اشفاق،محبوب رضا،وقارسونو،ایزی لوڈ،مرزا جٹ اور وسیم علی بھی کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈرامے کی کامیابی کا کیک کاٹا گیا جس میں اداکارہ ثناء خان کے ساتھی دیگر ساتھی اداکاروں نے شمولیت کی اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پرستاروں کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے ڈرامے کو کامیابی سے نوازا اور انہیں بھرپور انداز سے ویلکم کیا انشاء اللہ وہ اپنے پرستاروں کے لیئے اسی طرح پرفارم کرتی رہیں گی۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں