آل پاکستان ضیاءاللہ وڑائچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ ساہیوال کی ٹیم نے جیت لیا

جمعرات 19 نومبر 2020 18:05

آل پاکستان ضیاءاللہ وڑائچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ ساہیوال کی ٹیم نے جیت لیا
عارف والا۔19نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19نومبر2020ء) :آل پاکستان ضیاءاللہ وڑائچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ ساہیوال کی ٹیم نے جیت لیا بابافرید اسٹیڈیم عارفوالا میں ساہیوال کی ٹیم نے -20 اوور میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر245 رنز بنائے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم166 رنز آل آؤٹ ہوگئی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر راؤعباد علی ، ماجد شیخ نے”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

19نومبر2020ء“ کو بتایا کہ چھٹا آل پاکستان ضیاءاللہ وڑائچ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ میں ونر ٹیم کیلئے گولڈ کپ اور -2لاکھ روپے کیش پرائز ،رنراپ ٹیم کیلئے سلور کپ اور ایک لاکھ روپے کیش پرائز ہوگا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں