عارف والا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا رنج، والد کے سامنے بیٹا قتل

ابوطلحہ تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا کہ ملزموں نے حملہ کردیا: والد،2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا،گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں:ڈی ایس پی حافظ خضر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 دسمبر 2021 12:54

عارف والا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا رنج، والد کے سامنے بیٹا قتل
عارف والا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 دسمبر 2021ء ) عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے پر 12ویں جماعت کے طالب علم کو والد کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ابو طلحہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈی ایس پی عارف والا حافظ خضر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقتول ابو طلحہ کے والد کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملزموں کو کرکٹ میچ کے دوران ہوئے جھگڑے کا رنج تھا، سفاک ملزموں نے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابوطلحہ گزشتہ شام تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا جب ملزموں نے اس پر حملہ کیا۔ ڈی ایس پی حافظ خضر کا کہنا ہے کہ ابوطلحہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔                                                                                              

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں