اوپن یونیورسٹی مستقبل میں پسماندہ علاقوں میں اپنے ریجنل کیمپس قائم کرئے گی ، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیائ القیوم

ہفتہ 29 جون 2019 21:36

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیائ القیوم نے کہا ہے کہ مستقبل میں یونیورسٹی پاکستان کے ان پسماندہ علاقوں میں اپنے ریجنل کیمپس قائم کرئے گی جن علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے مواقع اور یونیورسٹی موجود نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل کیمپس جھنگ کے دورہ کے دوران طلبائ و طالبات اور ٹیوٹرز سے خطاب کرتے {ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام اللہ شیخ اور ریجنل ڈائریکٹر جھنگ کیمپس غلام حسین کھوسہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ضیائ القیوم نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں،اندرون سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ساتھ شامل ہونے والے فاٹا کے دور افتادہ علاقوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کیمپس اور سنٹرز قائم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں یونیورسٹی کے پاس زمین موجود ہے وہاں آئندہ دو سے تین سالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی تاکہ طلبائ و طالبات کو درس و تدریس کی وہ سہولیات فراہم کی جا سکیں جو اوپن یونیورسٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے ٹیوٹرز کو اوپن یونیورسٹی آف یو۔کے کے تعاون سے فری ٹریننگ کروانے کا پلان بنا رہی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ٹریننگ کے اختتام پر ٹیوٹرز کو ملنے والاسرٹیفکیٹ بین الاقوامی سطح پرمستند ہو گا۔ وائس چانسلر کے قبل ازیں ریجنل کیمپس جھنگ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور کیمپس کے نظم و ضبط کو سراہا۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں