اٹک،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں بچوں کو خسرہ روبیلاسے بچانے کی مہم کا افتتاح

پیر 15 نومبر 2021 15:48

اٹک،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں بچوں کو خسرہ روبیلاسے بچانے کی مہم کا افتتاح
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2021ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں بچوں کو خسرہ روبیلاسے بچانے کی مہم کا افتتاح ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایچ او اور ایم ایس نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی زوہیب احمد انجم نے کہا کہ حکومت پنجاب نے REDمہم کے بعد 15نومبر سے 27نومبر تک 12روزہ مہم میں 9ماہ سے لیکر 15سال تک کے بچوں کو خسرہ روبیلا کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور تحصیل حضرو کی تمام یونین کونسلوں میں گھر گھر جا کر اس مہم میں بچوں کو ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں ایک لاکھ 43ہزار کی آبادی کو ٹارگٹ کیا جائے گا ۔ اے سی زوہیب انجم نے عوام سے اپیل کی کہ REDمہم کی طرح اس مہم میں بھی تمام مکاتب فکر اور والدین ہمارا ساتھ دیں تاکہ انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اس مہم کو کامیاب بنا سکیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کے تحت دور دراز تک تعینات کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے عوام سے پروزور اپیل ہے کہ ٹیکے لگا کراپنے بچوں کو بیماریوں سے بچائیں۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں