جھنگ میں قومی اسمبلی کی3حلقوں کے لئے 48جبکہ صوبائی اسمبلی کی7حلقوں کے لئے ایک سو آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

اس حلقہ میں اصل مقابلہ تحریک انصاف کے صاحبزاہ محبوب سلطان اور پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور علیشا افتخار خان کے مابین ہونے کا امکان ہے

منگل 12 جون 2018 22:24

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) جھنگ میں قومی اسمبلی کی3حلقوں کے لئے 48جبکہ صوبائی اسمبلی کی7حلقوں کے لئے ایک سو آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114 جو کہ شاہ جیونہ،اٹھارہ ہزاری اور گڑھ مہاراجہ وغیرہ کے علاقوں پر مشتمل ہے کیلئے کل 13،امیدواروں نے کاغذات داخل کروائے ہیں پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور ایک کورننگ امیدوار صاحبزادہ حبیب سلطان نے دو دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیںاس طرح کل پندرہ درخواستیں جمع ہوئی ہیں تاہم اس حلقہ میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزاہ محبوب سلطان اور پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور علیشا افتخار خان جو کہ مسلم لیگ(ن) کی متوقع امیدوار ہو سکتی ہیں کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے دیگر امیدواروں میں ندیم ممتاز قریشی ،سلطان مشتاق،اسرار الحق چیمہ،دائود خان،افتخار احمد خان،محمد آصف معاویہ،اللہ داد خان،نوید مختار خان اور محمد خان کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 115 کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوارغلام بی بی بھروانہ، آزاد خاتون امیدوار سید ہ عا بد ہ حسین،آزادامیدوارشیخ وقاص اکرم اورمولانا محمد احمد لدھیانوی، سمیت اٹھارہ امیدواروں نے اپنے کاغذ ت نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ شہری نشست ہونے کی وجہ سے اس حلقہ میں شیخ وقاص اکرم، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سیدہ عابدہ حسین اور غلام بی بی بھروانہ میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔

این اے 116 میں پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ امیر سلطان، آزادا میدوار امیر عباس سیال سمیت پندرہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ احمد پور سیال، شورکوٹ اور شورکوٹ کینٹ پر مشتمل اس حلقہ میں صاحبزادہ امیر سلطان اور امیر عباس سیال کے درمیان مقابلہ ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے لئے پی پی 124سے مہر اسلم بھروانہ،علیشاء افتخار سمیت انیس،پی پی 125سے میاں محمد اعظم چیلہ،فیصل حیات جبوآنہ، سمیت سولہ،پی پی 126سے راشدہ یعقوب شیخ،مولانامسرورنواز،معاویہ اعظم سمیت بائیس، پی پی 127سے نواب خرم خان سیال،مہر اسلم بھروانہ اورمہر حسن ناصر نول سمیت سترہ، پی پی128سے غضنفر عباس قریشی،خالد محمودسرگانہ سمیت تیرہ،پی پی 129 سے آزاد امیدوارخالد غنی اورپی ٹی آئی کے امیدوارآصف کاٹھیاسمیت دس، جبکہ پی پی 130سے آزاد امیدوارعون عباس اورپی ٹی آئی کے امیدواررانا شہبازسمیت گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیںن لیگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے خالد غنی، سابق وفاقی وزیرشیخ وقاص اکرم سمیت دیگر سابق ارکان اسمبلی اپنی جماعت کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں