چوتھی بار بھی الیکشن اپنی کارکردگی کی بنا پر بنا پر جیتیں گے،میاں محمد عظیم چیلہ

ہفتہ 30 جون 2018 22:23

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) حلقہ پی پی 125،اٹھارہ ہزاری میں پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں محمداعظم چیلہ نے کہا ہے کہ وہ چوتھی بار بھی الیکشن اپنی کارکردگی کی بنا پر بنا پر جیتیں گے بطور ایم پی اے اٹھارہ ہزاری کو تحصیل کا درجہ دلوانا اور کئی میگا پراجیکٹ لانا ان کا کارنامہ ہے چیلہ گروپ پہلے کی طرح مظبوط و مستحکم ہے انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اصولوں کی بنیادپر اپنے گروپ کی وجہ سے کیا عمران خان نے پاکستانی قوم کو شعور دیا وہ کرپٹ نظامکے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں پی ٹی آئی کو آئندہ اقتدار میں لانا ہمارا قومی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے مخالفین ہماری خدمات کا کسی طور پر بھی مقابلہ نہیں کر سکتے ہم الیکشن میں پہلے کی سرخرو ہوں گے

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں