اٹھار ہزاری ،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کی شدید کمی، مریض ذلیل خوار ہونے لگے،ایمرجنسی آپریشن کی سہولت نہ ہونے کے باعث 6سالہ بچہ تڑپتا رہا

منگل 31 جولائی 2018 23:18

اٹھار ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کی شدید کمی، مریض ذلیل خوار ہونے لگے،ایمرجنسی آپریشن کی سہولت نہ ہونے کے باعث 6سالہ بچہ تڑپتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ایمرجنسی آپریشن کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث مریض ذلیل خوار ہونے لگے گذشتہ روز نواحی علاقے نیکو کارہ کے رہائشی 6سالہ رضوان کو ٹانگ فریکچر ہونے کے باعث 35کلومیٹر دور ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری لایا گیامگر ہسپتال انتظامیہ نے آرتھو پیڈک سرجن موجود ہونے کے باوجود ایمر جنسی آپریشن کی سہولت نہ ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ریفر کردیا عوامی و سماجی حلقوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتال آنے والے مریض علاج کی میعاری سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں