اٹھارہ ہزاری ،تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی بڑی کاروائی

بھاری مقدار میں ولایتی شراب برآمد کر کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

منگل 21 اگست 2018 20:30

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) ڈی پی او جھنگ شاکرحسین داوڑ کی ہدایت پر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی بڑی کاروائی ، بھاری مقدار میں ولایتی شراب برآمد کر کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، تھانہ اٹھارہ ہزاری کے اے ایس آئی چمن ڈی پی او جھنگ ڈی ایس پی صدرسرکل اور مقامی ایس ایچ او کی خصوصی ہدایت اور مخبری پر نواحی علاقہ ڈال موڑ میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ولایتی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ایس ایچ او مہدی حسن رانجھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر عید کے موقع پر متوقع منشیات فروشی کے خلاف مخبری کے نظام کو فعال کیا اور مخبر کی اطلاع پر اے ایس آئی چمن اور انکی ٹیم نے نواحی علاقہ ڈال موڑ پر کاروائی کر کے ولایتی شراب کی 70بوتلیں جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کر کے ملزم نور سلطان عرف نوری پٹھان کو گرفتار کر لیا ،ملزم یہ شراب عید کے موقع پر جھنگ اسمگل کر رہاتھا ایس ایچ او مہدی خان رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ چوری و راہزنی کی ورادتوں میں ملوث تین گینگ کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیجا جا چکا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا انہیں کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں