اٹھارہ ہزاری،فیسکو اہلکاروں کی مبینہ سستی و لاپرواہی،بروقت بل نہ دینے سے صارفین پریشان اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:17

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)فیسکو اہلکاروں کی مبینہ سستی و لاپرواہی،بروقت بل نہ دینے سے صارفین پریشان اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ فیسکو (واپڈا) آپریشن سب ڈویژن اٹھارہ ہزاری میں بجلی کے بلوں کی ڈسٹری بیوشن کا نظام درہم برہم ہو گیا اکثر علاقوں میں صارفین کو ماہانہ بل انتہائی تاخیر سے ملنے کی شکایات عام ہو گئی ہیں بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے جہاں بل ہوشرباء حد تک زیادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے وہاں بل تاخیر سے ملنے سے صارفین کو اسکی ادائیگی میں بھی سخت دشواری ہورہی ہے نواحی علاقہ کوٹ آرائیاں کے 12،اکتوبر کو جاری ہونیوالے بل گزشتہ روز دوپہر دو بجے صارفین کو ملے جن کے جمع کروانے کی تاریخ آج 19،اکتوبر مقرر ہے اس صورتحال میں صارفین نے فیسکو کے اعلی حکام سے معاملے کا سخت نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے درایں اثناء اس بارے میں فسیکو کے مقامی ترجمان نے بتایا کہ دفتر کو بل اوپر سے تاخیر سے مل رہے ہیںاور انکے جمع کروانے کی تاریخ بھی ایڈوانس کر دی گئی ہے اس بنا پرمقامی اہلکار خود پریشان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں