معاشی بدحالی ورثے میں ملی ، قابو پانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان دن رات کوشاں ہیں ،صاحبزادہ محمد محبوب سلطان

حکومت کو لوگوں کی تمام مشکلات کا احساس ہے عوام پریشان نہ ہوں بہت جلد تمام مسائل پر قابو پا لیں گے ،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ

پیر 19 نومبر 2018 23:33

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے معاشی بدحالی ورثے میں ملی ہے جس پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان دن رات کوشاں ہیں حکومت کو لوگوں کی تمام مشکلات کا احساس ہے عوام پریشان نہ ہوں بہت جلد تمام مسائل پر قابو پا لیں گے مہنگائی و بیروز گاری میںکمی سمیت عوام کو ہر طرح کا ریلیف اور سہولیات دیں گے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے دوران نواحی گائوں رشید پور میں مقامی سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار چیئرمین یو سی نواب مظفر علی خان سیال کی رہائشگاہ پر اپنے اعزازدی گئی ضیافت کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا سابق ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ ،شفقت عباس سیال،فرخ عباس، چمن عباس ایڈووکیٹ ،حسنین خان،علی سرفراز سیال اور میاں محبوب احمد چیلہ بھی اس موقع پر موجود تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے اجناس کے مناسب ریٹ مقرر کرے گی کسانوں کو مکمل ریلیف دیں گے بہت جلد ملک میں تعمیر وترقی کے نئے منصوبوں کا آغاز ہو گا جھنگ کو ترقی یافتہ ضلع بنائیں گے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں یونین کونسل سطح پر تمام مسائل کے حل کا ارادہ رکھتے ہیں ہر یونین کونسل میں لوگوں کی ضروریات کے مطابق تمام ترقیاتی کام کروائیں گے بنیادی سہولیات کے منصوبوںپر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا انہوں نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں