اٹھارہ ہزاری،محکمہ لائیوسٹاک کے کسان میلے میں صوبائی مشیر لائیو سٹاک کی عدم موجودگی،مہمان خصوصی کی اچانک تبدیلی

متعدد سیاسی سوالات سامنے آ گئے

پیر 19 نومبر 2018 23:33

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) محکمہ لائیوسٹاک کے کسان میلے میں صوبائی مشیر لائیو سٹاک کی عدم موجودگی اور مہمان خصوصی کی اچانک تبدیلی سے متعدد سیاسی سوالات سامنے آ گئے اتوار کے روز جھنگ میں محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب کسان اتحاد کے اشتراک سے کسانوں کیلئے ایک اہم میلے کا انعقاد کیا گیا جس کے طے شدہ پروگرام میں محکمہ لایئو سٹاک نے اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے صوبائی مشیر لائیو سٹاک فیصل حیات جبوآنہ کا نام دے رکھا تھا جوجھنگ میں موجود ہونے کے باوجود میلے میں شریک نہ ہوئے سہہ پہرساڑھے تین بجے تک میلہ کا آغاز بھی نہ ہو سکامیلہ شروع ہوا تو اچانک اعلان کیا گیا کہ پروگرام کے مہمان خصوصی جھنگ سے ہی تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان ہیں جو میلے میں شریک بھی ہوئے ذرائع نے بتایا کہ صاحبزادہ محبوب سلطان نے اپنے سیاسی حریف فیصل جبوآنہ کی میلے میںشرکت خود مداخلت کر کے رکوائی صرف یہی نہیں فیصل جبوآنہ کے گروپ کے (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے ضلعی چیئرمین بابر علی خان سیال کی بھی میلہ میں متوقع شرکت ناکام بنائی گئی حتیٰ کہ اطلاع کے مطابق میلے میںصوبائی مشیر کا بینر بھی نہ لگنے دیا گیا صاحبزادہ محبوب سلطان کا صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین دریشک سے قریبی تعلق ہے جو مبینہ طور پر مرکز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا حکم مانتے ہیں دریں اثناء جھنگ میںسرکاری حکام نے بھی پروگرام میںردوبدل اور میلے میں محکمہ لائیو سٹاک اور کسان اتحاد کے عدم ربط پر حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے اس بارے بتایا کہ اس کسان میلے کی اصل آرگنائزنگ کسان اتحاد تنظیم کی تھی جنہوں نے وفاقی وزیر کو ہی مہمان خصوصی کے طور پر بلایا ہوا تھا محکمہ لائیو سٹاک نے صرف ان سے تعاون کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں