اٹھارہ ہزاری ،حضرت پیر تاج الدین کا 3روزہ سالانہ عرس و میلہ کل شروع ہو گا

بدھ 27 مارچ 2019 23:40

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) حضرت پیر تاج الدین کا 3روزہ سالانہ عرس و میلہ کل شروع ہو گا میلہ کی تقریبات کا آغاز شام چھ بجے رسم چراغ بندی سے ہو گا جو دربار کے گدی نشین مخدوم میاں محمد یونس سرانجام دیں گے بعدازاں محفل سماع بھی ہو گی میلہ کی تقریبات 30مارچ تک جاری رہیں گی جس میں تفریح کیلئے مختلف کھیل کبڈی کشتیاں گھوڑا ناچ لمبی کھیڈ وغیرہ کے مقابلہ جات ہوں گے اور اس میں پنجاب بھر سے کھلاڑی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں