کوئٹہ: ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم

ایمبولیس میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے آ گ لگ گئی ایمبولینس میں سوار ایک ہی خاندان کے 9، افراد جل کر جاں بحق

پیر 21 اکتوبر 2019 21:45

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایمبولیس میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے آ گ لگ گئی ایمبولینس میں سوار ایک ہی خاندان کے 9، افراد جل کر جاں بحق ہوگئے بدقسمت ایمبولینس ضلع بھکر کے علاقہ الف سیال سے ایک مریض اور اسکے لواحقین کو پیر کی شب راولپنڈی لیکر جارہی تھی کہ میانوالی ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا کر اس کے نیچے پھنس گئی جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں لگا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی آگ کیوجہ سے ایمبولینس میں سوار سیال برادری کے ایک ہی خاندان کے تمام افراد جل کر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے تین مرد، تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبنے سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور رستہ کلیئر کرایا ریسکیو نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیںایمبولینس نمبری ایل ای ایس 7212 میں مرنیوالوں میں 80 سالہ بزرگ عورت تاجو بی بی ، 50 سالہ مریداں بی بی ،45 سالہ غلام حسین ،نوید 40 سالہ ، ندیم 35 سالہ،صبا بی بی 22 سالہ،جویریہ بی بی 18 سالہ ،افشاں بی بی3سالہ اور ایک سالہ معصوم بچہ شامل ہیں ادھر حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور معاون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ کندیاں نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور و معاون کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں