ہنزہ (سراج)شوگرملزاٹھارہ ہزاری گنا کے کریشنگ سیزن کا آغاز 13نومبر کو کریگی

پیر 9 نومبر 2020 19:21

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء)ہنزہ (سراج)شوگر ملز اٹھارہ ہزاری (جھنگ)گنا کے کریشنگ سیزن سال 2020-21کا آغاز جمعہ 13نومبر کو کریگی اس روز باقاعدہ تقریب ہوگی جس کے بعد ملز چلا دی جائیگی یہ بات ملز کے جی ایم فنانس خرم شہزاد نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر مالکان و انتظامیہ نے کسانوں کی سہولت کیلئے بروقت ملز چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کاشتکار جلد از جلد کماد کی کٹائی کر لیں اور ملز کو گنا دیکر اپنی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ وقت پر گندم کاشت کر سکیں انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر کسانوں کو گنا کی ادائیگی لازمی طور پر بینک کے ذریعے کی جائیگی 72گھنٹے کے اندر پے منٹ یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری شوگر ملز انتظامیہ کے ذمہ کسانوں کی سابقہ کوئی پے منٹ واجب الادا نہ ہے انتظامیہ پہلے کی طرح کسانوں کیساتھ مکمل تعاون کرے گی کسانوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ملز کو تازہ صاف ستھرا اور اعلی کوالٹی کا گنا فراہم کریں

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں