ل* اٹھارہ ہزاری،تیز رفتار کار نے دو محنت کش بھائیوں کو کچل دیا،موقع پر جاں بحق

اتوار 31 جنوری 2021 20:45

غ*اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2021ء) تیز رفتار کار نے دو محنت کش بھائیوں کو کچل دیا،موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔گزشتہ روز نواحی قصبہ واصو (جھنگ ) کے رہائشی دو بھائی ربنواز اور حقنواز جو کہ لیہ روڈ پر علاقہ کوٹ آرائیاں میں واقع بھٹہ خشت پر کام کرتے تھے صبح 9بجے سڑک کنارے ٹی سٹال پر چائے پینے آرہے تھے کہ اٹھارہ ہزاری سے گڑھ موڑ کی جانب جانیوالی ایک تیز رفتار کار نے انہیں روند دیا کار تلے بری کچلے جانے سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کو اونگھ آجانے کی وجہ سے کار سڑک سے اتر گئی جس سے یہ حادثہ ہوا پولیس نے ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے دونوں بھٹہ مزدوروں کی لاشیں اچانک گھر پہنچیں تو گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں