اٹھارہ ہزاری، اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ،ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:56

ْاٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء)اٹھارہ ہزاری کے نئے اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے پہلے روز ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا اچانک وزٹ کیا جس کے دوران تین ڈاکٹرز جن میں گائناکولوجسٹ،چلڈرن سپیشلسٹ بھی شامل تھے ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے ریکارڈ و کمپیوٹر روم ،آپریشن تھیٹر،ادویات سٹور کا بھی جائزہ لیا اور دستیاب طبی سہولتوں کے بارے عملہ سے استفسار کیا انہوں نے ایمرجنسی پر مریضوں سے ان کی نگہداشت علاج معالجہ کے بارے میں بھی دریافت کیا اے سی شبیر احمد ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری عملہ کی ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض سے غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حکومت عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے حکومتی اقدامات کا فائدہ لوگوں تک بہر صورت پہنچنا چاہیے مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اور انہیں ادویات اور دیگرمیڈیکل سروسز مفت فراہم کی جائیں اس سارے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ اور نگرانی کی جائے گی۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں