گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ایسوسی ایٹ کالج حضرو میں سیکنڈ ائیر کی کلاسز2ستمبر سے شروع ہوں گی

منگل 24 اگست 2021 14:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2021ء) گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ایسوسی ایٹ کالج حضرو کے پرنسپل نے کہا ہے کہ کالج میں سیکنڈ ائیر کی کلاسز2ستمبر سے شروع ہوں گی ،جو طلبہ فرسٹ ائیر کے پیپر ز دے چکے ہیں وہ اب سیکنڈ ائیر کے طلبہ ہونگے اور2ستمبر بروز بدھ سے ان کی بھی کلاسز شروع ہونگی ،سوموار، منگل اور بدھ آرٹس جبکہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ سائنس کی کلاسز ہوں گی، اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صرف ان طلبہ کو کالج آنے کی اجازت ہوگی جن کی اپنی اورانکے والدین کی کووڈ ویکسینیشن ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات پاس کرنے والے طلبہ فرسٹ ایئر میں داخلے کیلئے کالج گیٹ سے پراسپکٹس وصول کر سکتے ہیں،داخلے کے وقت باقی کاغذات کے ساتھ اپنے اور والدین کے ویکسینیشن کارڈز کی فوٹو کاپی لف کرنا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا  عزم پڑھا لکھا چھچھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں