اٹک،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں 28۔اکتوبر تک توسیع

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:39

اٹک۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ملک بھر سے طلباء و طالبات کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں 28۔اکتوبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس ذیشان علی خان کے مطابق دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگراموں جن میں بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس)، بی کام (ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)، بی بی اے، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ڈیڑھ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں میں داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ بغیر کسی لیٹ فیس چارجز کے 28۔

(جاری ہے)

اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، داخلے کے خواہشمند نئے طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمشن فارم لنک کے تحت ایڈمشن فارم برائے نئے طلبہ کے باکس جبکہ پہلے سے داخل طلبہ انرولمنٹ برائے جاری طلبہ کے باکس میں لاگ اِن ہوکر آن لائن اپلائی کرینگے۔

آن لائن اپلائی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مطلوبہ فیس کا چالان فارم خود بخود جنریٹ ہوجائے گا، چالان پرنٹ کرکے طلبہ کو داخلہ فیس UBL,MCB,ABLاور FWBکی کسی بھی برانچ میں مقررہ تاریخ تک جمع کروانا ہوگی۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس انتظامیہ ضلع اٹک کے تمام طلباء و طالبات کو مفت داخلہ درخواست کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں