گرلز کالج حضرو کی بی اے کلاس کیلئے 200سیٹیوں کی منظوری

منگل 26 اکتوبر 2021 15:34

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) ضلعی صدر تحریک انصاف وترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر نے گرلز کالج حضرو کی بی اے کلاس کیلئے 200سیٹیوں کی منظوری کروا لی۔ گورنمنٹ گرلز کالج حضرو میں بی اے کلاس کیلئے 100 طالبات کو داخلہ دیا جاتا تھا، کالج کے پاس 100سیٹیں تھیں جس کی وجہ سے چھچھ کی بچیوں کو اٹک واہ کینٹ اور پرائیوٹ کالجز میں داخلہ لینا پڑتا تھا جس کی وجہ سے والدین اور بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج حضرو نے اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر سے رابطہ کیا اور حضرو کالج میں 300سیٹیں منظور کروانے کی اپیل کی،  اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر نے کہا کہ تین چار ماہ کی محنت کے بعد حکومت پنجاب نے گرلز کالج میں مزید 200بچیوں کے داخلہ کی منظوری دے دی ہے جس کی وجہ سے چھچھ کی بچیوں کو اپنے شہر میں ہی بی اے کی تعلیم حاصل کرنے میں مد دملے گی ، قبل ازیں بچیوں کو داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا تھا،  اب ان کے اپنے شہر میں ہی ان کو داخلہ ملنے سے طلباء اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گی۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا کہ کالج میں 2لیبارٹریوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،  حکومت پنجاب کی طرف سے جلد منظوری کی توقع ہے ، بچیوں کے والدین نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں بی اے کے کلاسسز میں داخلہ کی تعداد بڑھانے پر ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments