ڈی پی او اٹک نے عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا

اتوار 25 جون 2017 18:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک زاہد نواز مروت نے عید الفطر کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی برانچ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 2482پولیس اہلکار اور رضا کاران اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ضلع اٹک میں 378مساجد ، 10امام بارگاہیں ، 1احمدی مسجد اور 20کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی نمازیوں کی حفاظت کیلئے ضلع بھر میں 7ڈی ایس پیز ، 19انسپکٹر ، 153اے ایس آئی اور ایس آئیز ، 140ہیڈ کانسٹیبلز، 779پولیس کانسٹیبلان، 1384رضا کار جبکہ ایلیٹ فورس کے 8سیکشن اپنی ڈیوٹیز سر انجام دیں گے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام کی یہ ہدایت بھی آئی ہے کہ مرکزی اجتماعات کی سڑکیں حفاظتی طور پر بند کر دی جائیں جبکہ ان اجتماعات سے پارکنگ کا فاصلہ کم از کم 300میٹر دور ہو گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں