سیکورٹی معاملات کے ایکسپرٹ 6اضلاع کے ڈی پی اوز سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کیلئے طلب

پیر 23 اکتوبر 2017 22:31

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سیکورٹی معاملات کے ایکسپرٹ 6اضلاع کے ڈی پی اوز کو سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کیلئے لاہور طلب کر لیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے جن میںسر فہر ست ڈی پی او اٹک عبادت نثار،ڈی پی او خانیوال زاہد نواز مروت ہیں جبکہ اس ٹیم میں ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن لیاقت علی ملک،ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز اور ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک بھی شامل ہیںاسی طرح پنجاب بھر سے ماتحت 30افسران بھی میچز کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینگے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ باقی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہوسکے بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے سربراہ کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے پنجاب میں تعینات6ڈی پی اوز کوبہتر کارکردگی کے باعث ٹی ٹونٹی میچ کیلئے لاہور میں بھجوانے کے لئے آئی جی پنجاب کو درخواست کی تھی کیپٹن (ر) امین وینس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مندرجہ بالا افسران لاہور مین تعینات رہ چکے ہیں اور اس سے قبل بھی لاہور میں ہونے والے میچز پر احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں لہذا ایسے تجربہ کار افسران کو ہی ترجیح دی جاتی ہے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد اور ٹی ٹونٹی میچ کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں