اٹک، شین باغ گائوں میں عید میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 22:00

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) شین باغ گائوں میں عید میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا جلوس کا افتتاح معروف سیاسی شخصیت ملک حامد خان اور علماء کرام نے کیا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگیا جلوس میں شریک میلاد پارٹیاں مختلف سٹیج پر جاکر حضور بنی کریم ؐ کے شان میں قصیدہ خوانی کرتے رہے میلاد پارٹیوں اور علماء کرام کی مختلف سٹیج پر کشمیری چائے اور حلوہ تقسیم کر کے ثواب حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوتی رہی نعت خواں پارٹیوں کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا شین باغ روڈ کو جھنڈیاں اور جھنڈے لگا کر خوبصورتی سے سجایا گیا تھا گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیورز نے بھی اپنے حصہ ڈالنے کیلئے ہاروں سے انھیں سجا رکھا تھا ننھے ننھے بچے بھی خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے جلوس کے ہمراہ موجود رہے جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری ہمراہ موجود رہی اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں