ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

ایف سی بلوچستان کی کاروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 6دہشتگردوں جبکہ پنجاب میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 12سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ،بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد،آئی ایس پی آر

پیر 11 دسمبر 2017 20:47

ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری
راولپنڈی /کوئٹہ/اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،ایف سی بلوچستان نے کاروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 6دہشتگردوں جبک پنجاب میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 12سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر رستم دربار،ڈیرہ بگٹی اور کلی ڈبہ میں آپریشن کیے ہیں اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جس کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ اور گولہ بارود ،بارودی سرنگیں ،ڈیٹو نیٹرز،مواصلاتی آلات برآمد کرلیے۔پنجاب میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر اٹک ،راولپنڈی اور سرگودھا میں آپریشن کیے اس دوران دہشتگردوں کے 12سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں