حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کو اولین ترجیح دے رہی ہے

تا کہ تعلیم کی شرح کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ میں بھی شعبے کی خدمات کو سراہا جا سکے وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم بھی اپنی عملی زندگی کو محنت اور لگن سے اجاگر کریں ابرار شاکر کا خاندان ایک تاریخ کا حصة بن گیا ہے جنہوں نے تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دو صدرارتی ایوارڈ حاصل کیے آئندہ آنے والی نسلیں ان اعزازات پر فخر محسوس کرتی رہیں گی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدکا تقریب سے خطاب

پیر 23 اپریل 2018 20:05

حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کو اولین ترجیح دے رہی ہے
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہحکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تا کہ تعلیم کی شرح کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ میں بھی شعبے کی خدمات کو سراہا جا سکے وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم بھی اپنی عملی زندگی کو محنت اور لگن سے اجاگر کریں ابرار شاکر کا خاندان ایک تاریخ کا حصة بن گیا ہے جنہوں نے تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دو صدرارتی ایوارڈ حاصل کیے آئندہ آنے والی نسلیں ان اعزازات پر فخر محسوس کرتی رہیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کہا کہ حکومت ذہین طالب علموں اورمحنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں انعامات سے نوازتی رہے گی تا کہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے اور وہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہو ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل ہال اٹک میں نجی تعلیمی ادارے آکسفورڈ سکول اینڈ کالج پنڈی گھیب کے چیف ایگزیکٹیو ابرار شاکر کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں دوسرے صدارتی ایوارڈ ملنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سلیم شہزاد ، نیشنل ایسوی ایشن اینڈ پرائیویٹ کالجز مالک جاوید ، ملک حفیظ اللہ خان ، عطاالرحمن چوہد ی ، حافظ محبوب ، پروفیسر بشیر احمد رضوی ، پروفیسر نصرت بخاری، سابقہ سوشل ویلفئیر آفیسر اٹک خالد صباکے علاوہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین اساتذہ بھی موجود تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ گولڈ میڈل ان کے خاندان کی تاریخ بن گئے ہیں آئندہ آنے والی نسل اس پر فخر محسوس کریں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بچے کی پرورش میں ماں کا عمل دخل ہوتا ہے جبکہ بچے کے تعلیمی میدان میں استاد کا عمل اس کے مستقبل کو روشن کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ضلع تعلیمی میعار میں کسی بھی دیگر اضلاع سے کم نہیں دور جہالت میں جاہل قبائل بچیوں کو زندہ دفن کر دیا کرتے تھے ہمارے آخری نبی ﷺ نے اپنی دینی تعلیمات سے اس عمل کو ختم کروایا انہوں نے کہا کہ جو تعلیمات یورپ میں نظر آ رہی ہیں اصل میں وہ ہماری وراثت تھی جسے ہم بھول رہے ہیں آج سوئی ہوئی قوم جسے مائوزے تنگ نے جگا کر محنت کا درس دیا آج وہ قوم دنیا پر راج کر رہی ہے شیخ آفتاب نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی کو محنت کے ذریعے ملک کو معاشی قوت بنا کر دکھائیں یہی وقت کا تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018میں موقع ملا تو عوام کی خدمت دوبارہ کریں گے شیخ آفتاب احمد نے ابرار شاکر کو ان کی تعلیمی خدمات میں دوسری مرتبہ صدارتی اعزاز حاصل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر دیگر اساتذہ مقررین نے موجود اساتذہ کو بتایا کہ آکسفورڈ سکول اینڈ کالج کے بچے میڈیکل گروپ ۔

(جاری ہے)

پری انجنئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ میں اول ، دوئم ، سوئم پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور چیف منسٹر پنجاب کی جانب سے نقد انعام اور اعزازات حاصل کر چکے ہیں پروگرام کے آخر میں ابرار شاکر نے اپنے ہاتھوں سے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں