اٹک، تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) کے بڑے بھائی نثار احمد اپنی برادری اور دوستوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

جمعرات 21 جون 2018 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 56/55 میجر طاہر صادق کی کامیابی کے جھنڈے ہر طرف لہرانے لگے مختلف سیاسی جماعتوں اور برادریوں کی جانب سے ان کی حمایت کا سلسلہ جاری ، ضلع اٹک کی فضاؤں میں تبدیلی کے بادل چھا گئے حلقہ این اے 55 کے گائوں شین باغ کی سب سے بڑی برادری اور دھڑے کی قیادت کرنے والے سابق کونسلر ذولفقاراحمد اور تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) کے بڑے بھائی نثار احمد صراف نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ میجر طاہر صادق ہی ضلع اٹک کی واحد شخصیت ہیں جو اٹک کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 56/55 میجر طاہر صادق نے کہا کہ انہوں نے اپنے 5 سالہ مختصر دور نظامت میں 30 ہزار سے زائد نوکریاں ، 2 یونیورسٹیاں ، 500 سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن ، تعلیم اور صحت کے میدان میں وہ انقلابی اقدامات کیے کہ جس کی بدولت ان کے مخالفین آج بھی ترقیاتی کاموں میں ان کی مثال دینے پر مجبور ہیں ان کے دور حکومت میں ہر ہفتہ لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کی بدولت افسر شاہی کی من مانیاں ختم ہو گئیں تھیں اور وہ عوام کے حقیقی معنوں میں خادم بن گئے تھے جبکہ آصف زرداری ، محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے دور حکومت میں اس بیورو کریسی کو دوبارہ عوام کے سروں پر مسلط کر دیا گیا اور آج عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، شامل ہونے والوں نے حلقہ این اے 55 پر میجرطاہر صادق کی نہ صرف بھرپور حمایت بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان بھی کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں