الیکشن2018 ء کے سلسلے میں تمام انتظامات مکملِ،الیکشن کمیشن کے ضابطہء اخلاق پرعمل کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی

پیر 25 جون 2018 15:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن2018 ء کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں تاکہ ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہء اخلاق کے مطابق عمل کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک خصوصی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اولین ترجیع ہے کہ عام انتخابات شفاف اور بر وقت کروائے جائیں جس کے لیے تما م تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ،اس ضمن میں تما م متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔

عمران قریشی نے کہا کہ انتخابات والے دن سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور انتخابی عملے اور ووٹرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں