غریب عوام کے لئے فوڈ کارڈ اور بینظیر کسان کارڈ جاری کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی نے آٹھ لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا، ہم نے سندھ میں مفت ہسپتال اور چالیس یونیورسٹیاں بنائیں، خیبر پختونخواہ میں کوء یمفت ہسپتال اور یونیورسٹی نہیں،ہماری پارٹی قربانیوں کی پارٹی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا کارکنوں سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 23:41

اٹک/فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے لئے فوڈ کارڈ اور بینظیر کسان کارڈ جاری کریں گے کسان کارڈ کے ذریعے فصلوں کی انشورنس ہو گی اور کم قیمت پر کھاد ملے گی۔ پیپلز پارٹی نے آٹھ لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔ ہم نے سندھ میں مفت ہسپتال اور چالیس یونیورسٹیاں بنائیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں کوء یمفت ہسپتال اور یونیورسٹی نہیں۔

ہماری پارٹی قربانیوں کی پارٹی ہے۔ میرا پہلا الیکشن ہے آپ میرا ساتھ دیں اور وفاق میں حکومت بنائیں تو اٹک میں یونیورسٹی کا تحفہ دونگا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کیر وز فتح جنگ اٹک جلسہ میں انہوں نے کہا کہ بھوک مٹاؤ پروگرام کے ذریعے ہم غذائی قلت کا خاتمہ کریں گے اور غریب عوام کے لئے فوڈ کارڈ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

فوڈ کارڈ کے ذریعے اشیاء کم قیمتوں پر ملیں گی اور ہم کسانوں کے لئے کسان کارڈ بھی جاری کریں گے اور کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کم قیمت پر کھاد ملے گی اور کسانوں کی فصلوں کی انشورنس ہو گی انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو بلا سود قرضے ملیں گے اور پیپلز پارٹی نے آٹھ لاکھ خاندانوں کو عزت سے نکالا۔

ہمار امقابلہ غربت ، بے روزگاری اور معاشی ناانصافی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام دوست منشور دیا ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ جیسا انقلابی پروگرام بی بی نے شروع کیا اور بھٹو نے غریبوں میں مفت زمینیں تقسیم کیں او ربھٹو پروگرام میں غریبوں کے لئے بہت کچھ ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں مفت ہسپتال کھولے اور چالیس یونیورسٹیاں بنائیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں کوء یونیورسٹی اور ہسپتال نہیں۔

اور اسکے مقابلے میں سندھ میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست نسلوں کی سیاست اور قربانیوں کی سیاست ہے جبکہ یوٹرن پارٹی اور ن لیگ کی پالیسی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان بچانا ہے۔ میرا پہلا الیکشن ہے آپ میرا ساتھ دیں اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیںتو اٹک میں یونیورسٹی کا تحفہ دونگا۔ ابھی الیکشن خوف کے سایہ میں وہ رہے ہیں اور انتخابات کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں