اُردو پوائنٹ پاکستان اٹکاٹک کی خبریںسابق وفاقی وزیر اور سینئر ن لیگی رہنما شیخ آفتاب پر قاتلانہ حملہ

سابق وفاقی وزیر اور سینئر ن لیگی رہنما شیخ آفتاب پر قاتلانہ حملہ

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر اور سینئر ن لیگی رہنما شیخ آفتاب پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب پر قاتلانہ ہوا ہے۔

(خبر جاری ہے)

شیخ آفتاب پر قاتلانہ حملہ اٹک میں ہوا۔ شیخ آفتاب انتخابی مہم میں مصروف تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس دوران سابق وفاقی وزیر بال بال بچ گئے۔ شیخ آفتاب کو ان کی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اٹک شہر کی مزید خبریں