پنجاب کے شہراٹک میں میں مسلم لیگ ن کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے شہباز شریف کو لبیک کہا

اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے مسلم لیگ ن کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 21:40

پنجاب کے شہراٹک میں میں مسلم لیگ ن کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے شہباز شریف کو لبیک کہا
اٹک(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی 2018ء) :پنجاب کے شہراٹک میں میں مسلم لیگ ن کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے شہباز شریف کو لبیک کہا۔ اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے مسلم لیگ ن کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے جمعرات کے روزمسلم لیگ ن نے پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن اٹک میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔

اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو شہباز کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔
اس حوالے سے ن لیگ کے متوالوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا اٹک جلسے میں اکٹھا ہو جانے کومسلم لیگ ن کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف بھی خاصے خوش اور پرجوش نظر آئے۔
اٹک کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے مسلم لیگ ن کی فتح کا نقارہ بجا دیا،اگر یہ فتح کا نقارہ نہ ہو تو بھی یہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اور یہ جلسہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے قابل ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں