مسلم لیگ ( ن ) پورے ملک میں کامیاب ہوگی ،قوم 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی،شیخ آفتاب احمد/شیخ سلمان سرور

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1 شیخ سلمان سرور نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے پاکستان واپس آکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک اور قوم کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں محمد نواز شریف اور مر یم نواز سیاسی قیدی ہیں کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود دونوں کو سزا دی گئی محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے عوام محمد شہباز شریف کی قیادت میں جس طرح نکلی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) پورے ملک میں کامیاب ہوگی پاکستانی قوم 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کی جانب سے دارالسلام کالونی میں منععقدہ ایک بڑے عوامی جلسہ عام میں تقریب سے وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 1شیخ سلمان سرور ، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئر مین ملک طاہر اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی نائب صدر ملک صفدر اعوان ، ملک ازان اعوان ، ملک اسامہ اعوان ، مبارث خان علی زئی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر ریاض ، کونسلران شیخ ظہور الٰہی ، طارق ولیم کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی شیخ آفتاب احمد نے کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عملی طور پر عوام کی خدمت کی ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے اٹک شہر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہو ئے مسلم لیگ (ن ) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کیے اور ملک بھر میں بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل ہوئے میجر طاہر صاد ق نے اپنے دور اقتدار میں اٹک شہر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ہم نے اٹک کے شہریوں کی بے لوث خدمت کی کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہوئے 25جولائی کو قوم محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گے نواز شریف کے دورے حکومت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہوئی اٹک شہراور دیہاتوں میں جو کام ہم نے کرائے اُس کی مثال نہیں ملتی 15سال تک حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک ایٹمی قو ت بنایا اور ملک کو سی پیک جیسا منصوبہ دیا محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہم نے اٹک کی156دیہاتوں کو بلا تفریق سوئی گیس فراہم کی گئی اس کے علاوہ دیہاتوں کو بجلی بھی فراہم کی گئی اٹک کے شہریوں کے لیے چار ٹیوب ویل لگائے گئے میت کولے جانے کے لیے بس فراہم کی گئی اس کے مقابلے میں ہمارے سیاسی مخالفین کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جنہوںنے پندرہ سال حکومت کی عوام کو سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا ہم نے جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے کیے 2018کے الیکشن کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے والے عمران خان کس طرح انسانوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں پاکستانی قوم با شعور ہے وہ عمران خان کی چالوں میں نہیں آئے گے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں