عوام چاہتی ہے ایم ایم اے کی حکومت آئے خاموش اکثریت کی ووٹ ایم ایم کو ملنا یقینی ہے،ایم ایم اے امیدوار محمد اقبال ملک

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ایم ایم اے کے امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 1 محمد اقبال ملک نے کہا ہے کہ عوام چاہتی ہے کہ ایم ایم اے کی حکومت آئے خاموش اکثریت کی ووٹ ایم ایم کو ملنا یقینی ہے ان خیالات کا اظہار سنجوال گائوں میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ملک نے کہا کہ 25جولائی پاکستان کو لوٹنے اوربچانے والوں کے درمیان جنگ ہے روز بروز ایم ایم اے کی مقبولیت میں اضافہ مخالفین کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے کرپشن کا ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے عوام عرصہ دراز سے باریاں لگانے والوں سے تنگ ہیں قبضہ گروپ اور منشیات کے اڈوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو الیکشن کے دن منہ کی کھانی پڑے گی ہر کوئی کرپشن کا رونا روتا ہے لیکن پشت پناہی کرنے والے بھی یہ حکمران خود ہیں اور ان لٹیروں کو عوام کی اصل طاقت کا اندازہ ہو جائے گاسابقہ 5 سالوں میں اقتدار میں رہنے والی بڑی پارٹیاں ایک دفع پھر عوام کوبیوقوف بنانے کے لیے لبادے اوڑے مصروف عمل ہیں عوام ان سے ہوشیار رہیں انہوں نے عوام کو سوائے لوٹنے کے اور کچھ نہیں کیا 25 جولائی کو عوام ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ان سب کو مسترد کر دے گی ہم نے بغیر حکومت کے خدمت کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی اصل طاقت کا ایجنڈہ ہم ہی رکھتے ہیں بعدازاں محلہ شیڈ میں شہریوں نے اقبال ملک کے کندھے سے کندھا ملانے کا عزم کیا ہے اور عوام نے اس بات کا بھی عزم کیا ہے کہ وہ تمام دھڑوں کی خوش فہمیاں کتاب کو ووٹ دے کر خاک میں ملا دیں گے ایم ایم اے نے ہمیشہ اہل علاقہ کی خدمت اور ان کی نمائندگی کا فرض ادا کیا ہے عوامی طاقت سے ہی مخالفین کو شکست دیں گے ہماری تمام تر توانائیاں عوام کی زندگی بلند کرنے اور علاقائی پسماندگی ختم کرنے کے لیے وقف ہیں اٹک منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور پورا پنجاب اس لعنت سے مستفید ہورہا ہے اور یہ ہمارے حکمران ہی ہیں جنہیں ہم ووٹ دیتے ہیں جس کا صحیح استعمال نہیں کیا جاتاعوام کے پاس آج ایک ایماندار نڈر بے باک قیادت موجود ہے اور ووٹ کی طاقت سے عوام ان کے کاروبار کو بند کر دیں گے جو لوگ ایک محلے کا مسلٴہ سمجھنے سے قاصر ہیں وہ پورے شہر کے مسائل کیسے حل کرے گا اناڑیوں اور بدمعاشوں کی سیاست ختم ہونے کو ہے اب کی بار دیانتدار کو عوام نے الیکشن سے پہلے ہی منتخب کر لیا ہے کارنر میٹنگ میں عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ معروف شخصیات پارٹی راہنما ء اور صاحبزادہ حافظ سعید نے بھی شرکت کی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں